ملک میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

فی تولہ سونا 90700 روپے اور دس گرام سونا گھٹ کر 77761 روپے کا ہوگیا


February 04, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر گھٹ کر 1570 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس قیمت 9 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی مزید کمی ہوئی اورعالمی بازار میں فی اونس سونا 1570 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 90 ہزار 700 اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 77 ہزار 760 روپے ہوگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں