مصر میں ٹرک اور بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 24 افراد ہلاک 28 زخمی

مرنے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جو کسی عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے


AFP/ November 18, 2013
ٹرک اور بس نے وارننگ لائٹس جلنے کے باوجود کراسنگ کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا، ریلوے حکام فوٹو: اے ایف پی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرک اور منی بس ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔


حادثہ مصری دارالحکومت قاہرہ سے 40 کلو مٹر دور اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور مسافر بس ٹرین کے کراسنگ سے گزرنے وقت اس کی زد میں آگئے، مرنے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جو اپنے کسی عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرک اور بس نے وارننگ لائٹس جلنے کے باوجود کراسنگ کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔


حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں