سندھ ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث عدالت عالیہ نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک November 18, 2013
پرویز مشرف نے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے درضخواست دائر کررکھی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل اے کیو ہالیپوٹہ پیش ہوئے تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی اور عدالت عالیہ نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکبر بگٹی کیس، بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت تمام مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ،ان کی والدہ دبئی میں شدید علیل ہیں ان کی عیادت کے لئے وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں