سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے کیخلاف کارروائی انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے تشہیر سے متعلق موجود قانون کے تحت کی جائے گی


ویب ڈیسک November 18, 2013
فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے کیخلاف کارروائی انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے تشہیر سے متعلق موجود قانون کے تحت کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: حکومت نے سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے تشہیر سے متعلق قانون موجود ہے جس کے تحت موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے والے مواد کی نشاندہی کرکے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے غلط معلومات اور متنازع مواد پھیلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فونز کو اب خصوصی طور پر نفرت آمیز پیغامات اور مواد پھیلانے کے لئے استعمال کیا جارہا اور مختلف فرقوں کے حوالے سے جھوٹے حقائق پر مبنی معلومات پھیلائی جارہی ہیں جس کے باعث عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے اور اس طرح کی معلومات تعصب کو پروان چڑھانے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں