راولپنڈی کی آگ خیبر پختونخوا پہنچ گئی دو گروپوں میں تصادم کے بعد کوہاٹ میں کرفیو

جھڑپ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

سڑکوں اور حساس مقامات پر فوج تعینات جبکہ دونوں شہروں کی شہر کے داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی میں یوم عاشور کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لگنے والی آگ ابھی پوری طرح بجھ بھی نہ پائی تھی کہ س کے شعلوں نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی منافرت کی آگ بھڑکا دی ہے جس کے باعث کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کے بعد کوہاٹ اور ہنگو میں کرفیو نافذ کردیا گیاتاہم حالات معمول پر آنے پر ہنگو سے کرفیو اٹھا لیا گیا۔


سانحہ راولپنڈی کے خلاف کوہاٹ میں احتجاج نے اس وقت پرتشدد صورت اختیار کرلی جب دو گروپوں کے دوران تصادم ہوا، اس جھڑپ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی اسی دوران مشتعل افراد نے تیراہ بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں دکانوں کو بھی آگ لگادی۔ پرتشدد واقعات کے بعد ہنگو میں بھی کشیدگی پھیل گئی اور شہر کے تمام بازار بند کرادیئے گئے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے میڈیا کی کوریج ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

صورت حال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کوہاٹ اور ہنگو میں کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی سڑکوں اور حساس مقامات پر فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ دونوں شہروں کی شہر کے داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے گئے تاہم کچھ گھنٹوں بعد حالات ہنگو سے کرفیو اٹھا لیا گیا، کوہاٹ یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند جبکہ تمام امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔
Load Next Story