قطر میں غیرملکی کارکنوں سے جانوروں کی طرح کام لیا جاتا ہےایمنسٹی انٹرنیشنل

غیرملکی کارکنوں کو معاوضے سے محروم رکھا جاتا ہے اور ان سے حفاظتی اقدامات کے بغیر خطرناک کام کروائے جاتے ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک November 18, 2013
2022 کا فٹ بال ورلڈ کپ قطر میں منعقد ہورہا ہے جس کے لئے قطر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیمز، ہوٹلز اور سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قطر کے تعمیراتی شعبے میں غیر ملکی کارکنوں سے جانوروں جیسا سلوک ہوتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے غیر ملکی کارکنوں ، سرمایہ کاروں اور حکومتی اہلکاروں سے انٹریو کے بعد''قطر میں ہجرت کا تاریک پہلو؛ عالمی کپ سے قبل قطر کے شعبۂ تعمیرات پر ایک نظر'' کے نام سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قطر میں تعمیراتی شعبہ تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، تعمیراتی منصوبوں میں افرادی قوت غیر ملکی کارکنوں سے پوری کی جاتی ہے تاہم ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی رویہ روا رکھا جاتا ہے۔

غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کو فراہم کی جانے والی رہائش انتہائی خراب ہوتی ہے، اکثر اوقات انہیں معاوضے سے محروم رکھا جاتا ہے، کسی بھی قسم کی سہولت اور حفاظتی اقدامات کے بغیر ان سے خطرناک کام کرائے جاتے ہیں، صرف 2012 مں اسپتالوں میں ایک ہزار ایسے افراد لائے گئے جو انتہائی بلندی سے گرے تھے اور اگر کوئی کارکن اس پر احتجاج کرے تو اسے ملک بدری کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ 2022 کا فٹ بال ورلڈ کپ قطر میں منعقد ہورہا ہے جس کے لئے قطر میں جدید ترین سہلویات سے آراستہ اسٹیڈیمز، ہوٹلز اور سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |