وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، ترجمان حکومت پنجاب


ویب ڈیسک November 18, 2013
ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم آفتاب چیمہ کی قیادت میں قائم کمیٹی سانحے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا عمل جلد شروع کرے گی، ذرائع فوٹو ایکسپریس/فائل

FAISALABAD: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ ٹیم کی قیادت پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب چیمہ کریں گے اور ٹیم شواہد کی روشنی میں سانحے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سانحے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کی جانے والے ابتدائی رپورٹ میں انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحے کا تمام ملبہ فریقین پر ڈال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |