کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں 6 ملزمان ہلاک پرتشدد واقعات میں 2افراد ہلاک

ہلاک افراد میں 4 کا تعلق لیاری گینگ وار کے گروپوں سے جبکہ 2 کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور ایک اشتہاری ملزم تھا،پولیس


ویب ڈیسک November 18, 2013
اورنگی ٹاون نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سمیت 6 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ شہر بھر میں آج پرتشدد واقعات میں میں بھی 2افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری میں عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے کارندوں کے درمیان علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے عیدو لین میں دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران بابالاڈلہ گروپ کا حامی اکبر قلندر ہلاک ہوگیا،اسی دوران پولیس اور رینجرز اہلکار لیاری کے مختلف علاقوں کوئلا گودام، چاکیواڑہ، الفلاح اور بغدادی میں داخل ہوئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ سے گینگ وار کے 3 ملزمان مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت سرفراز،واجد بلوچ اور یاسر کے نام سے کرلی گئی ہے۔

ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ریاض الدین قریشی عرف بھولوقریشی ماراگیا، ایس آئی یو کے مطابق مقتول ملزم بھتہ خوری، قتل اوراقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اوراس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا، دوسری جانب اورنگی ٹاون کے علاقے الطاف نگرمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی فوری طورپرشناخت نہیں کی جاسکی۔

اتوار اور پیر کی درمیانی رات پولیس اور رینجرز نے بلدیہ ٹاون کی قائم خانی کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے2 دہشت گرد ہلاک کرکے ایک مغوی کو بھی بازیاب کرالیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اکبرخان اور شہداد اختر کے نام سے ہوئی جن کا تعلق سوات سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |