عمران فاروق کیس مزید6 غیر ملکی گواہوں کا وڈیولنک پر بیان قلمبند

ملزمان معظم، خالد اور محسن کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا۔


News Agencies/Zaigham Naqvi February 05, 2020
ملزمان معظم، خالد اور محسن کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں وڈیو لنک پر مزید6 غیر ملکی گواہوں کا بیان قلمبند کر لیا۔

عمران فاروق قتل کیس میں دوران سماعت برطانیہ کی مجسٹریٹ عدالت سے وڈیو لنک پرمزید گواہوں کا بیان قلمبند کیا گیا ، عمران فاروق کے پڑوس میں رہائش پذیر2خواتین لاراہیکک اور ایلس کوسزکا بیان بھی قلمبندکیاگیا جس میں لارا ہیکک نے کہاکہ میں نے 5:25بجے اپنے پڑوس میں ایک شخص کو اینٹ سے وار کرتے دیکھا،دروازہ کھول کر دیکھا تو ہمسائے کو زمین پر گرا پایا۔

عدالت نے 6گواہوں کے بیانات مکمل ہونے پر مزید سماعت آج دن 2 بجے تک کیلیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |