جہانگیر پارک سے اغوا کیا جانے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرا لیا
کالا پل کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی مغوی سدیس کو باحفاظت بازیاب کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
جہانگیر پارک سے اغوا کیے جانے والے ڈیڑھ سالہ سدیس کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ پولیس نے پارک میں لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے اغوا کار خاتون اور مرد کا پتہ چلایا تھا اور پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر ڈیفنس کالا پل کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی مغوی سدیس کو باحفاظت بازیاب کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سدیس کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کیے جانے والے میرے لخت جگر کو بازیاب کرانے میں پریڈی پولیس نے دن رات ایک کردیے اور انھوں نے جس طرح سے میرے ساتھ تعاون اور انتھک کوششوں کے بعد میرے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔