سنی دیول کا ڈھائی کلو کا ہاتھ فلم پروڈیوسر پر پڑتے پڑتے رہ گیا
فلم پروڈیوسر مہیندر دھاریوال اور سنی دیول میں رقم کے تنازع پر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا
بھارتی فلم اسٹار سنی دیول ویسے تو کافی ٹھنڈے مزاج کے حامل ہیں، ان کے ڈھائی کلو کے ہاتھ سےتو کروڑوں لوگ واقف ہیں تاہم اس کا استعمال وہ کم ہی کرتے ہیں لیکن معاوضے کے عدم ادائیگی پر ان کا یہ ہاتھ فلم پروڈیوسر پر پڑتے پرٹے رہ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر مہیندر دھریوال نے سنی دیول کو اپنی فلم ''بھیاجی سپرہٹ '' میں کاسٹ کیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق مہیندر نے سنی کو معاوضے کی عدم ادائیگی نہ کی جس پر انہوں نے فلم کی ڈبنگ میں حیل و حجت سے کام لینا پڑا، مہیندر جب سنی دیول کو منانے ان کے دفتر پہنچے تو انہوں نے معاوضے کی ادائیگی کے بعد ڈبنگ کی شرط رکھی اور کہا کہ اگر انہیں رقم نہ دی تو وہ اسے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے ریلیز کردیں گ،۔ معاملہ زبانی جھگڑے سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تاہم وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔
مہیندر دھریوال معاملے کو عدالت میں لے جانا چاہتے تھے تاہم فلم کے ہدایتکار نیرج پاتھک اور ایکشن ڈائریکٹر ٹینوورما نےانہیں ایسا کرنے سے روکتے ہوئے سنی دیول کوان کی رقم ادا کرنے اور جلد از جلد فلم کو مکمل کرنے کی کا مشروہ دیا، جس کے بعد مہیندر دھریوال رقم کا انتظام کرنے میں جُت گئے ہیں۔