بلوچستان میں امن و امان کیس کی سماعت طلال اکبر بگٹی عدالت میں پیش

تین رکنی بنچ بلوچستان میں امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے


ویب ڈیسک September 04, 2012
تین رکنی بنچ بلوچستان میں امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے. فوٹو آن لائن

VANCOUVER: چیف جسٹس کی سربراہی میں بلوچستان امن و مان کیس کی سماعت ، طلال اکبر بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر طلال اکبر بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ حسین کے مطابق سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے آج بھی اٹارنی جنرل کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہا کیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اپنی مصروفیات اور فلائٹ نہ ملنے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے متعلق بھی پوچھا جس کے جواب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹرز بھی عدالت کے باہر کھڑے ہیں جس پرچیف جسٹس نے انہں کمرہ عدالت میں بلانے کا کہا ڈاکٹرز جب کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ان سے پڑتال ختم کرنے کا کہا جس پرڈاکٹرز نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے حساس علاقوں میں امن و امان کی رپورٹ اور آئی جی پولیس سے بلوچستان میں تعینات کئے گئے سترہ افسران کی فہرست بھی طلب کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں