عراق میں دہشت گردی میں ملوث 12 افراد کو پھانسی دے دی گئی
تمام افراد عراقی شہری ہیں اور انہیں اتوار کو پھانسی دی گئی، سینئر عدالتی افسر
عالمی سطح پر شدید تنقید کے باوجود عراق نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 12 افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا۔
عراق کے سینئرعدالتی اہلکار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "دہشت گردی" کی کارروائیوں میں سزائے موت پانے والے 12 افراد کو گزشتہ روز پھانسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پھانسی کی سزا پانے والوں میں کوئی بھی غیرملکی نہیں بلکہ تمام افراد کا تعلق عراق کے مختلف شہروں سے ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں امسال پرتشدد واقعات میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ رواں برس پھانسی پر لٹکائے جانے والے افراد کی تعداد 144 تک پہنچ چکی ہے، عراق میں گزشتہ برس 129 کو پھانسی دی گئی تھی۔