افغان صوبہ پکتیکا میں دھماکا ایک ہی خاندان کے 7 بچے جاں بحق 3زخمی

ضلع خیرکوٹ کی شاہراہ پر نصب بارودی سرنگ اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب بچوں نے کھیلتے ہوئےاس پر پاؤں رکھ دیا۔


AFP November 18, 2013
جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں، فوٹو:فائل

لاہور: افغان صوبہ پکتیکا میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پکتیکا کے ضلع خیرکوٹ کی مرکزی شاہراہ پر نصب بارودی سرنگ اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب وہاں موجود بچوں نے کھیلنے کے دوران اس پر پاؤں رکھ دیا، صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں، تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔