80 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بناکر بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے فوجی محاصرے سمیت تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے فوجی محاصرے سمیت تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ

ISLAMABAD:
وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس نے 80 لاکھ کشمریوں کو اپنی سرزمین پرقیدی بنارکھا ہے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ،غیرقانونی اقدامات ختم کرے اور غیرقانونی حراست میں کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کورہا کرے جب کہ بھارتی فوج کو کالے قانون کے تحت دیئے گئے اختیارات بھی منسوخ کیے جائیں
Load Next Story