ریکھا نے اپنی سابقہ محبت امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

فلمساز انیس بزمی نے دونوں ستاروں کو اپنی فلم "ویلکم بیک" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی پیشکش کی تھی۔


ویب ڈیسک November 18, 2013
دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم "سلسلہ" میں ایک ساتھ جلوہ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

کئی دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے اپنی سابق محبت لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز انیس بزمی نے دونوں ستاروں کو اپنی فلم "ویلکم بیک" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی پیشکش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بی نے فلم میں کام کرنے کی آفر کو قبول کرلیا تاہم ریکھا نے یہ کہہ کراس پیشکش کو ٹھکرا دیا کہ شوٹنگ کی تاریخیں ان کی نئی فلم "سپرنانی" سے متصادم ہیں۔

واضح رہے کہ ریکھا ایک زمانے میں امیتابھ بچن سے بے پناہ محبت کرتی تھیں، دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم "سلسلہ" میں ایک ساتھ جلوہ ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔