مریم نواز کو جانے دینا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی فواد چوہدری

مریم نواز کے بغیر پلی بارگین باہر جانے پر پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں،وفاقی وزیر


ویب ڈیسک February 05, 2020
مریم نواز کے بغیر پلی بارگین باہر جانے پر پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں، وفاقی وزیر

VAN PHONG BAY: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانئےکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

فواد چوہدری نے نواز شریف کے مریم نواز کی لندن آنے سے متعلق بیان پر سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف کی وجہ سے احتساب کے بیانئے کو سخت زد پڑی ہے۔



وفاقی وزیر کا کہنا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار

واضح رہے کہ نواز شریف کا گزشتہ جمعرات کو آپریشن ہونا تھا تاہم انہوں نے مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ نواز شریف کی خواہش تھی کہ ان کے آپریشن کے وقت مریم نواز اُن کے ہمراہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |