اسکینڈل میں ملوث جوئے کلارک ماضی پر شرمندہ

اگر میرے بس میں ہو تو میں دوبارہ پیچھے جاؤں اورجوکچھ ہوا اس کو تبدیل کردوں، کاؤنٹی بیٹسمین


Sports Desk February 06, 2020
اگر میرے بس میں ہو تو میں دوبارہ پیچھے جاؤں اورجوکچھ ہوا اس کو تبدیل کردوں، کاؤنٹی بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

LONDON: اسکینڈل میں ملوث کاؤنٹی بیٹسمین جوئے کلارک اپنی حرکت پر شرمندہ ہیں۔

سیکس اسکینڈل میں ملوث کاؤنٹی بیٹسمین جوئے کلارک اپنی حرکت پر شرمندہ ہیں، وہ ووسٹر شائر ٹیم ساتھیوں کے ایک واٹس ایپ سیکس گروپ کا حصہ اور اس تنازع کا مرکزی کردار تھے جس میں ان کے ایک ساتھی الیکس ہیپبرن کو 5 برس قید کی سزا ہوئی۔

جوئے کلارک اب ناٹنگھم شائر کا حصہ بن چکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اگر میرے بس میں ہو تو میں دوبارہ پیچھے جاؤں اورجوکچھ ہوا اس کو تبدیل کردوں، میں سارے واقعے پر بہت زیادہ شرمندہ اور مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں