ریلوے مین لائن پروجیکٹ رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ بلٹ ٹرین بھی چل سکے گی

وزیر اعظم عمران خان، چینی صدر کے ساتھ میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ایک لاکھ 15ہزار ریکارڈ ملازمتیں پیدا ہوں گی


Qaiser Sherazi February 06, 2020
کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ڈبل ٹریک کامنصوبہ 5 سال میں مکمل ہوگا، شیڈول کا اعلان اسی ماہ ہو گا، معاہدہ ہو چکا، شیخ رشید (فوٹو: فائل)

ریلوے مین لائن ون پراجیکٹ کو رواں سال 2020 میں شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان، چین کے صدر ریلوے مین لائن ون میگا پراجیکٹ کا رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سنگ بنیاد رکھیں گے، اس بڑے پراجیکٹ کی اسکروٹنی شروع کر دی گئی ہے، یہ پاکستان ریلوے کا گیم چینجر پراجیکٹ ہے،اس پراجیکٹ سے 1 لاکھ 15 ہزار ریکارڈ ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

اس پراجیکٹ کے تحت کراچی تا پشاور تک 1872کلو میٹر نیا ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا جس پر بلٹ ٹرین بھی چل سکے گی،اس پراجیکٹ سے پاکستان ریلوے کے 2800 پھاٹک ختم ہوں گے13ہزار چھوٹے بڑے ریلوے پل بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رابطہ پر ایکسپریس کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا چین سے حتمی معاہدہ طے پا چکا ہے،ٹڑیک کے دونوں اطراف جنگلے لگائے جائیں گے،پھاٹک کراسنگ مکمل ختم کر دی جائے گی، گزرگاہوں کے لیے زیر زمین راستے بنیں گے،حویلیاں اسٹیشن کو ماڈل ریلوے اسٹیشن بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں