ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم 3 افراد ہلاک

مسافر طیارے کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، ترک حکام

مسافر طیارے کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، ترک حکام - فوٹو: ترک میڈیا

ترکی کے شہر استنبول میں ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ رن سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے صبیحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 177 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ بے قابو ہو کر رَن وے سے پھسل گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں جہاز 3 ٹکروں میں تقسیم ہوگیا اور اس میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرایا جب کہ ابتدائی طور پر کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور طیارے میں سوار 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔

ترک حکام کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، تیز ہوا اور بارش کے باعث جہاز پائلٹ سے بے قابو ہوا۔

دوسری جانب ترک حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور ائیرپورٹ کو بھی ائیرٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
Load Next Story