سندھ حکومت کی وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں پر تحفظات کا اظہار
سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائیز شعیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں، اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا، ایف بی آر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کیلئے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔