مقبوضہ بیت المقدس میں کار حملے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی

حملہ آور کار میں سوار تھا جو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسرائیلی پولیس

حملہ آور کار میں سوار تھا جو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس - فوٹو: اسرائیلی میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے جسے ابتدائی طور پر دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story