رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی


ویب ڈیسک February 06, 2020
حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیسز میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی مزید سماعت 18 فروری کو ہوگی۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |