کشمیری آج بھی آزاد فضا میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں ترجمان دفترخارجہ

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، عائشہ فاروقی

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، عائشہ فاروقی

RAMALLAH, PALESTINIAN TERRITORIES:
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات تزویراتی تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے دورہ ملایشیا کے دوران کشمیر کی بھرپورحمایت کرنے پرمہاتیرمحمد کا شکریہ ادا کیا۔


ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا، قومی اسمبلی اور سینٹ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی قراردادیں منظور کیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ نے کشمیر سے متعلق بہترین سفارت کاری کی جب کہ افغان حکام سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، مودی حکومت نےکشمیریوں پرزمین تنگ کردی اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق پاکستان چین سے رابطے میں ہے اور چینی حکومت پاکستانی طلبہ کا خیال رکھ رہی ہے۔
Load Next Story