بنگلادیش سے سیریز دلچسپ ہوگی لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں اظہرعلی

نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن اسے کچھ وقت دینا ہوگا، ٹیسٹ کپتان


Zulfiqar Baig/ February 06, 2020
نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن اسے کچھ وقت دینا ہوگا، ٹیسٹ کپتان - فوٹو: ایکسپریس

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمن نہیں ہوں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |