حکومت کی چھتری تلے چور غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں خواجہ آصف

آج اگر ہماری باری ہے تو کل باری آپ کی بھی آئے گی، خواجہ آصف

آج اگر ہماری باری ہے تو کل باری آپ کی بھی آئے گی، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی چھتری تلے چور غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔


قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے بتایا جائے، وزیراعظم کے اردگرد چور بیٹھے ہیں جو حکومت کی چھتری تلے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں، تحقیقات کے لیے ایوان کی کمیٹی بنائیں کہ کون لوٹ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کیا وزیراعظم کو چور صرف اپوزیشن میں نظر آتے ہیں، آج اگر ہماری باری ہے تو کل باری آپ کی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی ابھی بھی باہر بھیجی جارہی ہے جب کہ بجلی اور گیس کے نرخ بڑھنے سے سرکلر ڈیٹ ختم ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بڑھ گیا ہے۔
Load Next Story