موڈیز کی رپورٹ میں پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار

‏پاکستانی بینکوں کے منافع میں اضافہ متوقع ہے تاہم یہ ماضی کے منافع سے کم ہوگا، موڈیز


Irshad Ansari February 06, 2020
‏پاکستانی بینکوں کے منافع میں اضافہ متوقع ہے تاہم یہ ماضی کے منافع سے کم ہوگا، موڈیز۔ فوٹو : فائل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔

‏عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے اس ضمن میں موڈیز انٹرنیشنل نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا جب کہ پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اورلکیوڈیٹی کی صورت حال بھی بہتر ہے۔

‏رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏پاکستانی بینکوں نے بڑی مقدارمیں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، پاکستانی بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہورہی ہیں اور پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورت حال بھی بہتر ہے، ‏پاکستانی بینکوں کے منافع میں اضافہ متوقع ہے تاہم یہ ماضی کے منافع سے کم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں