سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار
مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں
KARACHI:
پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
مظفر گڑھ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں ملتان سے گرفتار کرلیا ہے، جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔