زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی مجموعی ذخائر 28.2 کروڑ ڈالر اضافے سے 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک February 06, 2020
مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ مجموعی ملکی ذخائر 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 6 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے، جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 28 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 18 ارب 64 کروڑ سے زائد ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں