’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی
ڈرامے کی نشر ہونے والی آخری قسط میں کیپٹن سعد کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا
مقبول ڈرامہ سیریل 'عہدِ وفا' کی آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامے کے انجام سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ' عہدِ وفا' کہانی کے اعتبار سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ اتوار کو نشر کی جانے والی قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار کیپٹن سعد کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہوجاتی ہے جہاں وہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کے لیے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں تاہم اُس دوران ایک دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اُس دھماکے میں سعد زخمی ہوا ہے یا وہ دھماکا محض ایک دھماکا ہی تھا؟ تاہم ابھی یہ بحث کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہوگئی جس میں سعد کے دوست ملک شاہ زین اور شہریار اسپتال میں افسردگی کے عالم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
لیک تصویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ اس حوالے سے فواد خان نامی صارف نے لکھا کہ دھماکے میں ممکن ہے کہ سعد زخمی ہوا ہو اور اُس کے دوست سعد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے ہوں۔
شہری علی حسن نے لکھا کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد مرجائے گا۔
ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا۔
واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ 'عہدِ وفا' چار لڑکوں کی دوستی پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔