دیار غیر میں ملک کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے کاشف خان

میں نے جب بھی ملک سے باہر جاکر کام کیا ہے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ کسی بھی طور ملک اور قوم پر کوئی آنچ نہ آئے


Cultural Reporter November 18, 2013
بھارت میں جاکر کام کرنا بہت مشکل کام ہے۔اداکار۔ فوٹو: فائل

اداکار کمپئیر کاشف خان نے کہا کہ میں نے جب بھی ملک سے باہر جاکر کام کیا ہے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ کسی بھی طور ملک اور قوم پر کوئی آنچ نہ آئے،خاص طور سے بھارت میں جاکر کام کرنا بہت مشکل کام ہے۔

جہاں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میری کوشش یہی رہی کہ کسی بھی طور کوئی ایسی غلطی سر زر نہ ہو جو ملک اور قوم کی بدنامی کا سبب بنے ۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔کاشف خان کا کہنا تھاکہ پاکستانی فنکاروں کو دنیا بھر میں صرف اسی لیے پسند کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پہچان رکھتے ہیں۔

بھارت میں ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو پزیرائی ملی ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہمارے ملک کے فنکاروں نے اپنے کام سے سب کو متاثر کیا ہے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں