بنگلہ دیشی کرکٹرز کا اپنے وطن کی مشہور مچھلی کھانے کی خواہش کا اظہار

سری لنکن ٹیم جب یہاں آئی تھی تو ان کھلاڑیوں نے اپنا من پسند کھانا دوسوا کھایا تھا

بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق، تمیم اقبال اور رائٹن داس ہلشا مچھلی کے دیوانے ہیں (فوٹو : فائل)

لاہور:
پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کی مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہونا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے اور غیرملکی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے سے مقامی شائقین کرکٹ کو دلچسپ کرکٹ کے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

گزشتہ دنوں جب سری لنکا کی ٹیم بھی ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی تو اس دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنا من پسند کھانا دوسوا کھایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ اب بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی فرمائش ظاہر کردی۔ بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق، تمیم اقبال اور رائٹن داس ہلشا مچھلی کے دیوانے ہیں۔
Load Next Story