قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونا یا نہ ہونا قسمت کی بات ہے سرفراز

پی ایس ایل میں کامیابی کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن امید ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر


Sports Reporter February 06, 2020
پی ایس ایل میں کامیابی کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن امید ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر (فوٹو : فائل)

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونا یا نہ ہونا قسمت کی بات ہے، اس وقت میری تمام تر توجہ پی ایس ایل فائیو پر مرکوز ہے۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اپنے اسپانسر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پی ایس ایل فائیو میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں بھرپور محنت کر رہا ہوں، ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کامیابی کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن امید یہ ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پُرامید ہیں، پوری قوم کو پی ایس ایل کا انتظار ہے اور اس کی توجہ اور نگاہیں لیگ پر جمی ہیں، امید ہے کہ کراچی میں افتتاحی تقریب بہت شاندار رہے گی اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں