سندھ اسمبلی وزیراعلیٰ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے چوہوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا


Staff Reporter February 07, 2020
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے چوہوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا (فوٹو : فائل)

وزیر اعلیٰ سندھ کے اسمبلی میں واقع چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے سے اسٹاف پریشانی کا شکار ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجراء کے باوجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا دفتر زبوں حالی کا شکار ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں چیمبر کی تعمیر و مرمت اور چوہوں کو ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو لکھے گئے انتباہی خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کے چیمبر میں چوہوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی؟ چیمبر کا فرنیچر، ,پردے الیکٹرانکس آئٹم غیر معیاری ہیں اور وہ خستہ حالی کا شکار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ متعدد خطوط لکھنے کے باوجود وزیراعلی چیمبر کی مرمت نہ ہونا افسوس ناک ہے، وزیراعلی چیمبر کی مرمت، تزئین و آرائش کے لیے محکمہ خزانہ کروڑوں روپے جاری کرچکا ہے، بتایا جائے کہ چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی ؟ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے چیمبر میں چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں( ادویات) رکھی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں