رانی مکھرجی فروری میں ادیتا چوپڑاسے شادی کرلیں گی

رانی مکر جی نےابھی تک عوامی سطح پر شادی کی خبروں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی


Showbiz Desk November 19, 2013
رانی مکھر جی کی کچھ عرصہ قبل ادیتہ کے ساتھ منگنی ہو چکی ہے۔ فوٹو: فائل

رانی مکھر جی کی ادیتہ چوپڑاکے ساتھ شادی کے متعلق بہت سی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

مگر ابھی تک اداکارہ نے عوامی سطح پر ان کی کوئی تردید یاتصدیق نہیں کی ہے ذرائع کے مطابق رانی مکھر جی کی کچھ عرصہ قبل ادیتہ کے ساتھ منگنی ہو چکی ہے اور وہ آئندہ برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ذرائع کے مطابق ان کی شادی بنگالی اور پنجابی رسم رواج کے مطابق ہوگی ۔دوسری طرف رانی کی والدہ نے بھی لوگوں کو فروری میں ویلنٹائن کے دنوں میں خودکو فارغ رکھنے کاکہنا شروع کردیاہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں