اوورسیزانویسٹرز چیمبر نے ’پرسیشپن اینڈ سروے 2019‘ کے نتائج کا اعلان کر دیا

75فیصد شرکا نے اپنی پیرنٹ کمپنیوں کو پاکستان میں نئی براہِ راست سرمایہ کاری کی سفارش کا اشارہ دیا ہے


Staff Reporter February 07, 2020
75فیصد شرکا نے اپنی پیرنٹ کمپنیوں کو پاکستان میں نئی براہِ راست سرمایہ کاری کی سفارش کا اشارہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے 2 سالہ ' پرسیشپن اینڈ سروے 2019 ' کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سروے کا انعقاد ملک میں او آئی سی سی کے غیر ملکی ممبران کے درمیان 2019 کی آخری سہ ماہی میں کیا گیا تھا۔ سروے کے نتائج میں ملک کے موجودہ کاروباری ماحول پر خدشات کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کے مواقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد سمیت متعدد پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

او آئی سی سی آئی کے صدر شہزاد دادا نے کہا کہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے متعدد کاروباری ماحول کے پیرا میٹرز پر مثبت رائے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اپنے کاروباری اداروں کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا ہے اور 75فیصد شرکا نے اپنی پیرنٹ کمپنیوں کو پاکستان میں نئی براہِ راست سرمایہ کاری کی سفارش کا اشارہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں