لندن میں ننھے بچوں کیلیے ریسٹورنٹ قائم کردیاگیا
ریسٹورنٹ میں ننھے بچوں کی عمر کے لحاظ سے لذیذ فلیورز والے مختلف کسٹرڈز ،جیلی اور دیگر آئٹمز مینیو پر موجود ہوتے ہیں
برطانیہ میں ننھے بچوں کو کھانا کھلانے کا جھنجھٹ ختم کردیا گیا ہے اور کم عمر بچوں کے لیے پہلے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔
بچوں کا کھانا تیار کرنے والی ایک اسپیشلسٹ فرم کی جانب سے لندن کے علاقے کانونٹ گارڈنز میں کھولے گئے پیوری (Puree) نامی اس ریسٹورنٹ میں ننھے بچوں کی عمر کے لحاظ سے لذیذ فلیورز والے مختلف کسٹرڈز ،جیلی اور دیگر آئٹمز مینیو پر موجود ہوتے ہیں۔بے بی فیڈنگ چیئرز لیے اس منفرد ریسٹورنٹ میں 6ماہ سے1سال کی عمر تک کے بچے اپنے ممیز کے ہمراہ کھانے کا مزا لوٹنے تشریف لاسکتے ہیں۔