گڈز و پسنجر ٹرانسپورٹ کیلیے ٹیکس کی شرح میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں۔


Numainda Express November 19, 2013
ترامیم کے ذریعے پسنجر ٹرانسپورٹ کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرکے 250روپے فی سیٹ کر دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گڈز و پسنجر ٹرانسپورٹ کیلیے ٹیکس کی شرح میں کمی کر کے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر980(I)/2013جاری کردیا۔

جس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں اور ان ترامیم کے ذریعے پسنجر ٹرانسپورٹ کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرکے 250روپے فی سیٹ کر دی گئی ہے جبکہ اشیا کی نقل و حمل کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 2.5 فیصد کردی گئی ہے، یہ ڈھائی فیصد ٹیکس کیرج سروسز فراہم کرنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں