گڈز و پسنجر ٹرانسپورٹ کیلیے ٹیکس کی شرح میں کمی کانوٹیفکیشن جاری
نوٹیفیکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گڈز و پسنجر ٹرانسپورٹ کیلیے ٹیکس کی شرح میں کمی کر کے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر980(I)/2013جاری کردیا۔
جس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں اور ان ترامیم کے ذریعے پسنجر ٹرانسپورٹ کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرکے 250روپے فی سیٹ کر دی گئی ہے جبکہ اشیا کی نقل و حمل کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 2.5 فیصد کردی گئی ہے، یہ ڈھائی فیصد ٹیکس کیرج سروسز فراہم کرنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔