دبئی ایئرشواتحادایئرویزوایمریٹس کا 117ارب ڈالرکے جہازخریدنے کااعلان

اتحاد ایئرویز کے سودے میں 25 ٹرپل سیون ایکس طیارے بھی شامل ہیں۔


Staff Reporter November 19, 2013
بوئنگ کمپنی کے مطابق ایمریٹس کے ساتھ طے پانی والی ڈیل کی مالیت 55 ارب ڈالر سے زائدکی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

دبئی ایئر شو میں اتحاد ایئر ویزاورایمریٹس نے امریکی و یورپی کمپنیوں سے جہازوں کی خریداری کا اعلان کردیا۔

اتحاد ایئر نے 18 ارب ڈالرکے بوئنگ طیارے خریدنے کے فیصلے کو حتمی شکل دی، اس سودے میں 25 ٹرپل سیون ایکس طیارے بھی شامل ہیں، دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے ہوائی جہازوں کے دستے میں اضافے کیلیے بوئنگ اور ایئربس کے ساتھ ڈیل مکمل کی ہے، اس ڈیل کی مالیت 99 ارب ڈالر ہے، اس ڈیل میں بوئنگ کو زیادہ جہازوں کی سپلائی کا آرڈر دیا گیا ہے۔

ایمریٹس نے 150 ٹرپل سیون ایکس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بوئنگ کمپنی کے مطابق ایمریٹس کے ساتھ طے پانی والی ڈیل کی مالیت 55 ارب ڈالر سے زائدکی ہے، ایمریٹس نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ساتھ بھی کئی ارب ڈالرکاایک سودا طے کیا ہے اور اس کے تحت 50 سپر جمبو A380 طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ اتحاد ایئر ویز نے بھی ایئربس کے سپر جمبو A380 طیارے خریدنے کا سودا مکمل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں