روئی کا 80فیصدپیداواری ہدف حاصل

پی سی جی اے کے مطابق یکم سے 15نومبر تک فیکٹریوں میں 19 لاکھ 11 ہزار 867 گانٹھ کپاس آئی۔


Business Reporter November 19, 2013
پنجاب میں پیداوار 8.4 فیصداضافے سے 62 لاکھ گانٹھ اور سندھ میں 18.52 فیصد بڑھ کر 33لاکھ بیلزرہی۔ فوٹو: فائل

کپاس کی پیداوار 15 نومبرتک 11.7 فیصد اضافے سے95 لاکھ18 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی جو سالانہ ہدف کا 79.65 فیصد ہے۔

پی سی جی اے کے مطابق یکم سے 15نومبر تک فیکٹریوں میں 19 لاکھ 11 ہزار 867 گانٹھ کپاس آئی، پنجاب میں پیداوار 8.4 فیصداضافے سے 62 لاکھ گانٹھ اور سندھ میں 18.52 فیصد بڑھ کر 33لاکھ بیلزرہی،2لاکھ 36ہزار گانٹھیںبرآمد، مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے73 لاکھ گانٹھیں خریدیں اورجنرزکے پاس 19 لاکھ 75ہزار بیلزکے ذخائر موجودہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں