نجی ایئرلائن سے لاہور لینڈ کرنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص

مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، ذرائع


Bilal Ghori February 07, 2020
مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں - فوٹو: فائل

ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے، مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد چاروں مسافروں کو سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچنے والے مسافروں میں دوران چیکنگ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافروں میں چینی شہری نئے وانگ ، ہیو لیٹونگ اور پاکستانی طالب علم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں