پی آئی اے کاحج آپریشن مکمل67 ہزارسے زائد حجاج کولایا گیا
سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا
پی آئی اے کا بعداز حج آپریشن کل مکمل کر لیا گیا۔
حج آپریشن کے دوران67 ہزار سے زائد حجاج کرام کو خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا گیا، پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے8,198 حجاج کرام کو، لاہور کے9,660، اسلام آباد کے14,537، پشاورکے15,417، کوئٹہ کے 9,754، ملتان کے6,008 اور سیالکوٹ کے3,527 حجاج کو واپس پہنچایا گیا ہے، ترجمان کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی جدہ حج ٹرمینل پرحجاج کیلیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے پی آئی اے کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ حج آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے پی آئی اے ملازمین کو حج آپریشن کے دوران اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ایئر لائن کو منافع بخش بنانے کیلیے بھی اسی محنت اورجذ بے سے کام کریں تو کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے، جنید یونس نے کہا کہ اگر ہم اسی جذبے سے کام کریں تو ایئر لائن کو منافع بخش بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ حج پروازیں اپنے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق روانہ ہوں، ہماری کوشش تھی کہ حجاج کرام کو آرام دہ سفری سہولیات مہیا کی جائیں۔