ایم کیو ایم کی جدوجہد عوام کے لیے ہےڈاکٹر ظفر کمالی

قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولتوں کی فراہمی اوران کے حقوق کی بحالی ہے

جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے.

عوامی خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے۔ یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے مختلف سیکٹرز میں عوامی وفود سے بات کرتے ہوئے کہی۔


انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولتوں کی فراہمی اوران کے حقوق کی بحالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرپورخاص کے اعلیٰ افسران بے حسی کی چادر اوڑھے بیٹھے ہیں۔

شہر ڈنگی وائرس کی لپیٹ میں ہے لیکن اس جان لیوا مرض سے بچائو کے لیے تاحال عملی اقدامات نہیں گئے۔ ڈنگی کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لیے مقامی سرکاری اسپتال اور بنیادی صحت مراکز میں خصوصی سیل قائم کیے جائیں اور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ میرپورخاص کے شہری عوام سے سوتیلا سلوک کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کرے۔
Load Next Story