قدم گاہ مولا علی پر سیکیورٹی کے انتظامات میں اضافہ

بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرزکی اضافی نفری تعینات


Numainda Express November 19, 2013
قدم گاہ کے اندر سے نکلنے والے ذیلی راستوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

NETROKONA: ملکی حالات کے پیش نظر اور بم کی جھوٹی اطلاع پر حیدرآباد میں واقع قدم گاہ مولا علی پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں پر تشدد واقعات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر قائم قدم گاہ مولا علی پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے مرکزی داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ لگا دیا گیا اور قدم گاہ کے اندر سے نکلنے والے ذیلی راستوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا ۔



جب کہ قدم گاہ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرزکی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی بکتر بند بھی کھڑی کر دی گئی ہے جب کہ وہاں آنے والے زائرین کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے، دوسری جانب قدم گاہ مولا علی کے احاطے میں چیکنگ کے بعد کلیئر کردیا گیا جب کہ ایک مشکوک بیگ کی تلاشی بھی لی گئی جس میں سے کچرا برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں