وفاقی وزرا کی سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت

بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 07, 2020
یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کی ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے جب کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

وفاقی وزیربرائے انسانیت شیریں مزاری کا اس متعلق کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں سرعام پھانسی سے متعلق پاس ہونے والی قرار داد پارٹی کی حدود سے باہر تھی، اس قرارداد کوحکومتی سرپرستی حاصل نہیں تھی بلکہ یہ ایک انفرادی عمل تھا، ہم میں سے بہت سے افراد نے اسکی مخالفت کی ہے تاہم میں میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں جا سکی۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پیش کی گئی جوکثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |