سیہون کھلے عام فائرنگ کرنیوالے3 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

پولیس کا نام بتانے سے گریز، شہر کے مختلف مقامات میں فائرنگ سے خوف وہراس


Nama Nigar November 19, 2013
مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا . فوٹو: فائل

WASHINGTON: موٹرسائیکل پر سوار 3مسلح افر اد نے کھلے عام شہر میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں پیر کی شب موٹرسائیکل پر سوار 3مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے، اس دوران پولیس غائب رہی۔



مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بھی بند ہونا شروع ہوگئی تھیں، تاہم پولیس نے ناکا بندی کر کے فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو موٹرسائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ملزمان کے نام بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں