چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد درآمد کی منظوری

چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 07, 2020
چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔

حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی کی برآمد پر پابندی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ وزیر اعظم نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوا جس کے باعث آٹے کی قیمت 45 روپے کلو سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی تھی۔ آٹے کے بعد شوگر ملز مافیا نے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں