امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ 5 افراد ہلاک

گزشتہ روز بھی امریکا میں مسافروں کو تفریحی مقامات کی سیر کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک February 07, 2020
طیارہ مسافروں کو چھوٹے مقامی ایئرپورٹس سے شہر کے مرکزی ایئرپورٹ لے جانے پر مامور تھا، فوٹو : فائل

امریکی ریاست الاسکا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں مقامی پروازوں کیلیے مامور ایک انجن والا چھوٹا طیارہ بیتھل سے کیپنک جانے کے لیے اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کی تلاش میں شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ جنوب مغربی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ حادثے کے بعد چھوٹے ایئرپورٹس سے شہر کے مرکزی ایئرپورٹ تک مسافروں کو لے جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ریاست لوویزیانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ جہاز لوگوں کو تفریحی مقامات کی سیر کو کے جانے کیلیے مامور تھا۔ رواں برس چھوٹے طیارے گرنے کا پانچواں واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |