سندھ حکومت کا کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی ایم ڈی واٹر بورڈ کو ابلتے گٹر ٹھیک کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک February 07, 2020
وزیراعلیٰ سندھ کی ایم ڈی واٹر بورڈ کو ابلتے گٹر ٹھیک کرنے کی ہدایت

PARIS: سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی امور پر اجلاس ہوا جس میں شہر کی سڑکوں پر پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے سڑکوں پر پارکنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو جہاں جہاں گٹر ابل رہے ہیں وہ ٹھیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہے، سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سب میرین چورنگی پر بنے انڈرپاس کے بائیں جانب قائم عمارت کو ایک ماہ میں گرانے اور سڑک کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس عمارت نے فیز ٹو کی طرف جانے والی سڑک بلاک کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |